7 جولائی، 2024، 1:35 PM

یورپی یونین کی جانب سے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر اعلان آمادگی

یورپی یونین کی جانب سے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر اعلان آمادگی

یورپی یونین نے نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ترجمان نے کہا ہے کہ یورپ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

نبیلا نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ہم ایرانی انتخابات کی مانیٹرنگ کررہے تھے۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ڈاکٹر پزشکیان کے ساتھ مختلف معاملات میں باہمی تعاون سے کام آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1925273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha